قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئيں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیر خارجہ کا خط

 تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ ایک مہینے کے اندر سویڈن حکومت کی جانب سے دوسری بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی توہین آمیز و اشتعال انگیز حرکت کی اجازت دیئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس طرح کی حرکتوں کا جاری رہنا، تمام مسلمانوں کی واضح توہین اور مختلف قوموں کو مشتعل کرنا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا اور شدت پسندی کو بڑھانا ہے۔

        اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے سلسلے میں جو خط لکھا ہے وہ اس طرح ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

جناب انتونیو گوٹیرش!

        سویڈن میں قرآن مجید کی دوبارہ بے حرمتی کی افسوس ناک خبر سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور ادیان الہی کے پیروکاروں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے اور اس توہین آمیز اقدام سے لگنے والا جھٹکا اور تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ ایک مہینے کے اندر سویڈن حکومت کی جانب سے دوسری بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی توہین آمیز و اشتعال انگیز حرکت کی اجازت دیئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس طرح کی حرکتوں کا جاری رہنا، تمام مسلمانوں کی واضح توہین اور مختلف قوموں کو اشتعال دلانا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا اور شدت پسندی کو بڑھانا ہے۔

        بلا شبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے لئے اجازت نامہ جاری کرنا اور قرآن مجید یا کسی بھی آسمانی دین کی مقدس کتاب کی توہین، دونوں حرکتیں ایک ہی طرز فکر کا نتیجہ ہیں اور اس کا مقصد، آزادی اظہار رائے، اسلامو فوبیا اور اسلام کو مٹانا ہے جس کے نتیجے میں مختلف قوموں میں نفرت، تشدد اور غیر ملکیوں سے خوف جیسے نا قابل تلافی اثرات سامنے آئيں گے۔

        اس طرح کی حرکتوں کے جاری رہنے کی صورت میں سر انجام مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان پر امن بقائے باہمی اور امن و امان کو سنجیدہ خطرات لاحق ہو جائيں گے۔

        اس بناء پپر جناب عالی سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری طور پر اس قدم کی مذمت کریں اور اس توہین آمیز و اشتعال انگيز حرکت کے جاری رہنے اور پھیلنے سے سامنے آنے والے بھیانک نتائج کو روکنے کے لئے جلد از جلد ضروری قدم اٹھائيں نیز اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے مطالبہ کریں  کہ اس قسم کی حرکت کا حکم دینے والوں اور اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

حسین امیر عبد اللھیان

وزير خارجہ، اسلامی جمہوریہ ایران

       

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .