17 جولائی، 2023، 6:08 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85172913
T T
0 Persons

لیبلز

حکومت، برآمدات میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے

17 جولائی، 2023، 6:08 PM
News ID: 85172913
حکومت، برآمدات میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے

تہران- ارنا- ایران کے چیمبر آف کوآپریٹیوز کے سربراہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت، دنیا کے مختلف ملکوں کے لئے برآمدات میں اضافے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی وفود کی ایران آمد و رفت اور مختلف نمائشوں میں شرکت نیز ایرانی مصنوعات کے مشاہدے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

         علی مطیع جہانی نے پیر کے روز ارنا سے ایک گفتگو میں بتایا: موجودہ حکومت کی ترجیح، دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمدات میں اضافہ ہے  اور اس سلسلے میں بہت سے پیکجوں کا اعلان بھی کیا گيا ہے۔

        انہوں نے کہا کہ ایرانی مصنوعات، کوالٹی اور مقدار کے لحاظ سے عالمی معیاروں کے مطابق ہیں۔

        انہوں نے لفٹ کی نمائش کے دوران ہونے والی اس گفتگو میں بتایا: پاکستان، عراق، عراقی کردستان، افغانستان اور عمان کے کئی تجارتی وفود نے نمائش کا معائنہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کے دوسرے حصے میں ، اسپین، جرمنی، اٹلی ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وفود نے برآمدات میں اضافے کے لئے مختلف کمپنیوں سے مذاکرات کئے۔

علی مطیع جہانی نے بتایا: پاکستان، عراق  اور ترکیہ کے وفود کی شرکت سے ایک نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران غیر ملکی بازاروں اور برآمدات کی گنجائش کا جائزہ لیا گيا۔

        واضح رہے تہران میں لفٹ کی نمائش 14 جولائي کو شروع ہوئي تھی اور پیر کے روز ختم ہو گئي۔

        ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .