مقدس کتابوں کی توہین، آزادی اظہار رائے نہيں، ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانہ

تہران- ارنا- ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مختلف ادیان کی مقدس کتابوں کی توہین اور انہيں جلانا، مذہبی منافرت کا واضح نمونہ ہے اور نہ صرف یہ کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں، بلکہ نفرت کا واضح اظہار ہے۔

       کوپن ہیگن میں ایران کے سفارت خانے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے: کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ، قرآن مجید، توریت اور انجیل سمیت مختلف ادیان کی مقدس کتابوں کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

       بیان میں مزید کہا گیا ہے: مختلف ادیان کی مقدس کتابوں کی توہین اور انہيں جلانا، مذہبی منافرت کا واضح نمونہ ہے اور نہ صرف یہ کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں، بلکہ نفرت کا واضح اظہار ہے۔

       کوپن ہیگن میں ایرانی سفارت خانے کے بیان میں زور دیا گیا ہے: ہم تمام حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ یہ یقینی بنائيں کہ شدت پسندوں کو، کسی بھی دین کے پیروکاروں کے جذبات کو، آزادی اظہار کے نام پر مجروم کرنے کا ماحول فراہم نہيں کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .