تہران- ارنا- ایرانین آف شور آئل کمپنی کے سی ای او علی رضا مہدی زادہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ابوذر آئل فیلڈ میں A20 اور A21 پلیٹ فارم کی تنصیب سے تیل کی پیداوار میں تقریباً 10 ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوگا۔
علیرضا مہدی زادہ کا کہنا تھا کہ خرمشہر کی ابوذرآئيل فیلڈ میں A20 اور A21 پلیٹ فارمز کی تعمیرکا کام تقریباً 85 فیصد تک مکمل ہوگیا ہے اور منصوبے کے مطابق رواں سال کے آخر تک پیلٹ فارم کی تنصیب مکمل ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ابوذرآئل فیلڈ کے مقام پر8 کنوؤں کی کھدائی کا کام بھی 90 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے اور 8 اور 12 انچ کی 18 کلومیٹر طویل 4 الگ الگ پائپ لائنیں بھی بچھائی جاچکی ہیں۔
علی رضا مہدی زادہ کا کہنا تھا کہ 14 کلومیٹر طویل 3 کمپوزٹ اور فائبر کیبل بچھانے اور انہیں انٹرفیس کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
ایرانین آف شور آئل کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس منصوبے کی پری کمیشننگ اگلے مہینے شروع ہو جائے گی جس کے بعد پیداواری عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد ایران کی خام تیل کی پیدوار میں 10 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ