غیر وابستہ ممالک کی تحریک کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتی ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی  تحریک نئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے لیے ایک خصوصی صلاحیت ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات غیر وابستہ ممالک کی  تحریک کے وزرائےخارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا دورہ کیا ہے، نے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک کے تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر وابستہ ممالک کی  تحریک میں نئے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کی خصوصی صلاحیت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں پڑوسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ایک موقع ہوگا۔

قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ منگل کی رات غیر وابستہ ممالک کی  تحریک کے وزرائےخارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے اس ملک کے دورے پر پہنچ گئے۔

یہ اجلاس 5 اور 6 جولائی باکو میں منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .