پابندیوں کے کچھ حصے کے اٹھانے کیلیے معاہدے پر دستخط کے امکانے کے بارے میں ایرانی ناظم الامور کے بیانات

لندن، ارنا - لندن میں ہمارے ملک کے سفارت خانے کے ناظم الامور نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے پابندیوں کے جزوی خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا امکان ہے۔

یہ بات سید مہدی حسینی نے یو ایس اے ٹوڈے  میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے پابندیوں کے جزوی خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا امکان ہے۔

حسینی نے کہا کہ ہم محتاط طور پر پر امید ہیں کہ یہ معاہدہ مستقبل قریب میں عمل میں آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کے لیے "میز پر ایک معروضی متن پر بحث اور دستخط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سفارتکار کے کہنے کے مطابق ایران اور امریکہ کےدرمیان مذاکرات بالواسطہ طور پر عمان کی ثالثی سے جاری ہیں اور قطر اور متحدہ عرب امارت بھی ان مذاکرات میں سہولت کاری میں کردار ادا کررہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .