شہیدوں کا طرز زندگی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، ارنا - قائد اسلامی انقلاب نے ایرانی شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے اور انہیں ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر متعارف کرانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز تہران میں امام خمینی (رہ) حسینیہ میں ایرانی شہداء کے خاندان کے سینکڑوں افراد سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے شہداء کو ملکی تاریخ کے "عظیم ہیرو" قرار دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مختلف قرآنی، جہادی، انسانی اور سماجی اصولوں کی بنیاد پر شہداء کے خاندانوں کی اعلیٰ حیثیت کو واضح کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب نے ملک کو "اخلاقی، مذہبی اور سیاسی زوال" کی وادی میں گرنے سے بچایا اور  انقلاب کی فتح کے بعد، ملک کے جوانوں نے ایران کو اس قابل بنایا کہ وہ خطرات کو مواقع میں بدل دے اور دشمن کو شکست دے اور اس کی مختلف سازشوں کو ناکام بنا سکے۔
رہبر معظم نے میڈیا اور ایران کے تمام شعبوں کے فنکاروں سے شہداء کی یاد کو فنی اور پرکشش انداز میں فروغ دینے کی تاکید کی۔
انہوں نے فرمایا کہ بلاشبہ، حالیہ برسوں میں کتابوں، فلموں اور کچھ دیگر فنکارانہ مصنوعات کی اشاعت کے میدان میں اچھے کام کیے گئے ہیں، لیکن یہ ان عظیم کاموں کے مقابلے میں کافی نہیں ہیں جو ہونے چاہیے تھے۔

قائد انقلاب نے فرمایا کہ شہداء کے اہل خانہ روح کے ساتھ جہاد کی بہترین مثال ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو اپنی خواہش، محبت اور جذبہ پر قابو پا کر میدان جہاد میں بھیجا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے شہداء کے والدین، ماؤں اور بیویوں کو بہادر شہداء کی یاد کے لیے ایک منفرد خزانہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان ہیروز کے طرز عمل، ان کی شاندار اخلاقی خصوصیات، ان کے طرز زندگی اور ان کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں نے معاشرے کے لیے مثالیں قائم کی ہیں، خاص طور پر نوعمروں اور نوجوانوں کے لیے۔

 رہبر معظم نے فرمایا کہ شہداء کے خاندانوں کی یادیں شائع کرنا شہداء کو رول ماڈل کے طور پر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .