ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا –ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہے، آج بروز منگل متحدہ عرب امارت کے وزیر خارجہ  شیخ عبدالله بن زائد کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین مختلف سیاسی، اقتصادی، تجارتی، پارلیمانی، ثقافتی، سائنسی اور قونصلر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے فیصلے اور سیاسی ارادے کے تحت ہم دوطرفہ اور علاقائی تعلقات کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ دیکھیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہم دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کے قیام کے خواہاں ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایرانیوں کی بڑی کمیونٹی سے متعلق مسائل اور ان کے قونصلر اور تعلیمی مسائل کے حل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر شیخ عبدالله بن زائد نے اس ملاقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے نیک ارادوں کے حصول کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے آج اس ملک کے صدر شیخ محمد بن زید بن سلطان آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کویت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کچھ منٹ پہلے متحدہ عرب امارات کے شہر وہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے اور شاہین المرر نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .