22 مئی، 2023، 1:38 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85118629
T T
0 Persons

لیبلز

علی اکبر احمدیان ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری مقرر

تہران، ارنا - علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو ایک حکم نامے میں احمدیان کو ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔
بریگیڈیئر جنرل علی اکبر احمدیان کو ایڈمرل علی شمخانی کی جگہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
ایڈمیرل شمخانی 10 سال تک سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے اور اس کونسل میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے تھے۔
صدر رئیسی نے اپنے فرمان میں شمخانی کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
احمدیان اس سے قبل اسلامی سپاہ پاسداران کے اسٹریٹجک سینٹر کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .