ایران کا عالمی تیل کی صنعت کی نمائش میں 170 معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط 

تہران، ارنا - عالمی تیل کی صنعت کی نمائش کے 27 ویں ایڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چار روزہ نمائش کے نتیجے میں ایرانی کمپنیوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان 170 سے زائد معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پائی ہیں۔

یہ بات غلامرضا جمالی نے اتوار کو ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھہ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 ایران تیل کی صنعت کی نمائش جمیں روزانہ تقریباً 30,000 زائرین کو راغب کیا گیا۔

جمالی نے کہا کہ اس نمائش میں 200 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 1500 ملکی کمپنیوں نے بھی اس عالمی نمائش میں شرکت کی جو کہ پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں 14 ممالک کی نمائندگی کی گئی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .