یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز جمعرات جی سیون ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے خلاف جی سیون ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کےاجلاس کا بیان مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ ہم گروپ جی سیون اور اس کے سربراہ اور اس کے اجلاسوں کے میزبانوں کو، جو اپنے محدود اراکین کے ساتھ بین الاقوامی کثیر جہتی میکانزم پر فرسودہ طریقے سے اپنے مطالبات کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بتاتے ہیں کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے انہیں ایران کی عظیم قوم کے خلاف بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ساتھ دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے بتایا کہ اس گروپ کے ممبرز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ موقف کی منظوری کے بجائے اس طرح کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف اقدامات کے لیے ایران کے معزز لوگوں اور عالمی برادری کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ