10 مئی، 2023، 3:56 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85107644
T T
0 Persons

لیبلز

ریاض میں ایرانی سفیر کو جلد روانہ کر دیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھولنے کا وقت اور ایرانی سفیر کی تعیناتی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ایران اور سعودی عرب کے حکام کی طرف سے دونوں ممالک کے سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کے ارادے کے بعد، حسین امیر عبداللہیان نے  گزشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ میں کہا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھولنے کا وقت اور ایرانی سفیر کی تعیناتی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معمول تعلقات کی واپسی ایک عظیم صلاحیت ہے جو دونوں ممالک، خطے اور عالم اسلام کے اختیار میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے 6 اپریل کو بیجنگ میں سات سال بعد باضابطہ ملاقات اور بات چیت کی اور سیاسی اور سفارتی  تعلقات کی بحالی بحالی اور جلد از جلد سفارت خانے اور قونصل خانے کے دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .