4 مئی، 2023، 2:28 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85101530
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر کی شام کے سنی علماء سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے شام کے متعدد سنی علماء سے دوستانہ ملاقات کی۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز دورے شام کے دوسرے دن میں عرب ملک کے سنی علماء کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ شام، فلسطین اور لبنان میں مزاحمتی محاذ کی فتح یقینی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، شام کی تعمیر نو اور اقتصادی، تجارتی اور سیکورٹی تعاون میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
ایک سنی عالم نے صدر رئیسی کے کندھوں پر فلسطینی چفیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی چفیہ استعمال کرتے ہیں، جب کہ آپ فلسطینی اور شامی چفیہ استعمال کرتے ہیں!
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی بدھ کی صبح ایک بڑے سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔
اس دو روزہ دورے کے دوران صدر ابراہیم رئیسی نے صدر بشار الاسد کے ساتھ وسیع سیاسی اور اقتصادی بات چیت کی جس کے بعد متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .