ایرانی صدر کے دورہ شام کے دوران مزاحمت کی فتح کا جشن منایا جائے گا

تہران، ارنا - ایرانی صدارتی آفس کے سیاسی نائب نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ شام کے دوران مزاحمت کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔

یہ بات محمد جمشیدی نے آج بروز ہفتہ اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے ایران کے صدر کے دورہ شام کے موقع پر کہاکہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ شام کےدوران مزاحمت کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔ رحمت الٰہی اور  شہید حاج قاسم نے سب کو سکھایا کہ میدان میں طاقت ہی سفارت کاری کی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔

جمشیدی نے کہا کہ مغربی ایشیا 12 سال کی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں اور انتہائی کشیدہ دور سے گزرا ہے جس کا حتمی فاتح اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور اس کا حتمی ہارنے والا امریکہ ہے۔

شامی اخبار 'الوطن کے مطابق ایرانی صدر آئندہ ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گـے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر اپنے دو روزہ دورہ دمشق کے دوران "بشار الاسد" سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی اقتصادی شعبے میں تعاون کے کئی منصوبوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

یہ دورہ 12 سالوں بعد ایک ایرانی صدر کا پہلا دورہ شام ہوگا۔     

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .