یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز صوبے خوزستان کے شہر شادگان میں عوام کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ اس خطے اور صوبہ خوزستان میں خاص طور پر شادگان میں کسی بھی قسم بد امنی قابل قبول نہیں ہے اسی لیے سیکورٹی حکام کو سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنےوالوں سے سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ خوزستان کے عوام کئی بار دکھایا کہ دشمن کو سجمھتے ہیں اور یہ ہمیشہ ایرانی قوم کے بدخواہوں کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم دشمن کو خوزستان میں قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آیت اللہ رئیسی نے عوام کی ہم آہنگی، اتحاد اور یکجہتی کی تعریف کرتے ہوئے خوزستان کے تمام طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد مثالی ہے اور کسی کو اس اتحاد کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیںگے۔
انہوں نے بتایا کہ اتحاد ہمیشہ قومی سلامتی اور ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ رئیسی جمعرات کی صبح جنوبی شہر دزفول کے ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ