یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات عالمی یوم قدس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرپری جنرل حسین ابراہیم طہ کے نام سے الگ لگ پیغامات میں کہی۔
انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت، صیہونیوں کے روز مرہ کے جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور اسلامی حکومتوں کی جانب سے فوری اور موثر اقدام اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر ذمہ دار بین الاقوامی اداروں میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کا فوری جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے نتیجے میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں اور معیارات کے منافی قرار دیا ہے۔
امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے پرتشدد اور وحشیانہ اقدامات اور زندگی، حق خودارادیت، حق معاش اور کام کرنے کے حق سے محرومی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی ایک واضح مثال قرار دیتے ہوئے ان اقدامات کی شدید مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ