سپاہ پاسداران نے اتوار کے روز شام کے دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں جمعہ کی صبح ناجائز صیہونی ریاست کے ایک گھناؤنے حملے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوجی مشیر کی شہادت کی تصدیق کے لیے ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاشبہ جعلی اور مجرم حکومت کی طرف سے کیے گئے جرم کا جواب دیا جائے گا اور ناجائز صیہونی ریاست سپاہ پاسداران کے فوجی مشیر کی شہادت کی قیمت ادا کرے گی۔
سپاہ پاسداران نے معزز شہید کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اتوار کی سہ پہر ایک سوگ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
جمعہ کی صبح دمشق کے قریب شامی فوجی اڈے پر ناجائز صیہونی ریاست کے بمبار طیاروں کے مجرمانہ حملے میں سپاہ پاسداران کے ایک اور فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہو گئے۔
حیدری اور مہقانی جعفرآبادی کو بدھ کو بالترتیب ہمدان اور گلستان صوبوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے قریب صیہونیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مقداد مہقانی جعفرآبادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
سپاہ پاسداران کا ایک فوجی مشیر شام میں شہید ہو گیا
تہران، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے شام میں دمشق کے مضافات میں…
-
مزاحمت کا محور غاصب صیہونیوں کے جرائم کا لاجواب نہیں چھوڑے گا: ایرانی اسپیکر
تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور حرمین شریفین کے محافظ صیہونیوں کے…
آپ کا تبصرہ