یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نے پیر کے روز دورے بغداد کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اس طریقہ کار میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعاون بھی شامل ہے۔
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ ہم دو طرفہ تعاون کی راہ میں حائل کچھ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ اور موثر حل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے عراقی حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صدر رئیسی کی حکومت کی طرف سے پڑوسی سفارت کاری کے تناظر میں ہوا ہے۔
شمخانی نے اپنے دورہ چین اور متحدہ عرب امارات کے دوران حاصل ہونے والی قابل ذکر کامیابیوں پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو صدر مملکت کی ہدایات کے دائرہ کار میں آئیں، اسی بنا پر عراق کا دورہ کرکے بھی اس کورس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اور انہوں نے وضاحت کی کہ عراق کے وسیع دورے کے دوران، جو کہ ایک دن تک جاری رہا، جس میں ملک کے اقتصادی، بینکنگ، سیاسی اور سیکورٹی محکموں کے حکام کے ساتھ تھے، ہم نے عراقی حکام کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی راہ میں حائل کچھ موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق مشترکہ اور موثر حل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جو یقیناً ایک بہت اہم واقعہ تصور کیا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
عراق سے رقوم کی وصولی کیلئے ایک نئے طریقہ کار کو وضع کیا گیا ہے: ایڈمیرل شمخانی
20 مارچ، 2023، 12:26 PM
News ID:
85062289
تہران ارنا - ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق سے واجب الادا ایرانی مالیاتی رقوم کی وصولی کے مقصد کے لیے نئے میکانزم کو وضع کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
شمخانی کا عراق کیساتھ سیکورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور
تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ سیکورٹی معاہدے…
-
ایڈمیرل شمخانی عراق روانہ ہوگئے
تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے روانہ…
-
ایران کی ہمسایہ پالیسی کا مقصد ایک مضبوط خطہ بنانا ہے: ایڈمیرل شمخانی
تہران، ارنا - ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا علاقائی تعاون…
آپ کا تبصرہ