اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور ہانس گرنڈ برگ جنہوں نے تہران کا دورہ کیا ہے، پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی بحران کے سیاسی حل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر زور دیا۔
حسین امیرعبداللہیان نے یمنی-یمنی مذاکرات کے دائرہ کار میں جنگ بندی کے تسلسل ، انسانی ناکہ بندی کے خاتمے اور یمنی بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کسی بھی مذاکرات اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ان کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا۔
ہانس گرنڈ برگ نے ایران سے اپیل کی کہ وہ یمن میں قیام امن کیلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو حمایت کرے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ یمن بحران کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے میں سنجیدہ ہے۔
آپ کا تبصرہ