عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تہران پہنچ گئے

تہران، ارنا - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

رافائل گروسی جمعہ کے روز ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کی دعوت پر تہران پہنچے جنہوں نے ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کی۔
  ایرانی جوہری ادارے ترجمان بہروز کمالوندی نے تہران کے بین الاقوامی مہر آباد ہوائی اڈے پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا۔
اس دو روزہ دورے کے دوران گروسی اسلامی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے
۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ہفتہ کے روز تہران سے ویانا روانہ ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .