27 فروری، 2023، 5:01 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85042492
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی معذور ایتھلیٹ نے ویٹ تھرونگ میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

تہران، ارنا – ایک ایرانی معذور کیھلاڑی یاسین خسروی متحدہ عرب امارات میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں وزن پھینکنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بات ایرانی صوبے کرمانشاہ کے جانبازوں اور معذوروں کی کمیٹی کے چیئرمین عزت اللہ پرنیان نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں 2023 کا بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلے فزاع گراں پری شروع ہوا۔
پرنیان نے کہا کہ صوبہ کرمانشاہ کے شہر پاوہ سے تعلق رکھنے والے ایرانی یاسین خسروی نے 15 میٹر اور 46 سینٹی میٹر کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑا اور سونے کا تمغہ جیتا۔
ان مقابلوں کا بدھ کے روز تک جاری ہوں گے جس میں دنیا کے 66 ممالک کے 700 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .