19 فروری، 2023، 10:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85034810
T T
0 Persons
آذربائیجان کے صدر کے نئے بیانات پر ایران کا ردعمل

 تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں اس ملک کے سفارت خانے پر حملے کے بارے میں آذربائیجان کے صدر کے نئے بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ بہتر ہے کہ کسی بھی تعصب، سیاست کاری اور پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔

ناصر کنعانی نے اتوار کے روز کہا کہ اس واقعے کی غیر قانونی تشریحات قانونی اور عدالتی پیروی میں کوئی تعمیری اقدام نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ یہ مقدمہ اپنے قانونی طریقہ کار سے گزر رہا ہے اور جو کچھ کہا گیا ہے وہ حملہ آور کے واضح بیانات پر مبنی ہے، اور قدرتی طور پر اس تلخ واقعے کے تمام پہلوؤں کی بغور اور ماہرانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ جیسا کہ دونوں ممالک کے اعلی سیاسی اور عدالتی حکام کے سفارتی پیغامات اور رابطوں میں کہا گیا ہے ایران تحقیقات کے نتائج آذربائیجان کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ تعاون اور تعمیری انداز اپنانے کے ساتھ جمہوریہ آذربائیجان کے حکام کے ذہنوں میں موجود تمام سوالات کو ضروری جوابات دیئے جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .