شامی صدر کی اہلیہ کی ایرانی صدر کی اہلیہ کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

تہران، ارنا- شام کے صدر کی اہلیہ نے ایران کے صدر کی اہلیہ کو انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ارنا نے دمشق میں قائم ایرانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ شام کے صدر بشار اسد کی بیگم اسما اسد نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی بیوی جمیلہ علم الہدی کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

اسما اسد نے اس پیغام میں گزشتہ چند دہائیوں میں ایران کی ترقی اور پیشرفت خاص طور پر خواتین کے شعبے میں  تعریف کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .