اناطولیہ اور سانا نیوز ایجنسیوں کے سربراہان کی ارنا چیف کی اظہار ہمدردی پر تعریف

تہران، ارنا- اناطولیہ اور سانا نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں نے الگ الگ پیغامات میں ترکی اور شام کے مہلک زلزلے میں اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے سی ای او 'علی نادری' کی اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکی نیوز ایجنسی 'اناطولیہ اور شامی نیوز ایجنسی 'سانا' کے سربراہوں نے الگ الگ پیغامات میں آج بروز پیر ترکی اور شام کے آنے والے خوفناک زلزلے میں ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی 'ارنا' کے سربراہ کے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی (SANA) کے سی ای او 'ایاد ونوس' نے IRNA کے سی ای او کے تعزیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ میں ہمارے ملک میں تباہ کن زلزلے جس کے نتیجے سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوگئے ہیں، کے بعد  آپ کی تعزیت پر تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس ہمدردی کے علاوہ سخت لمحوں میں شام سے ایران کی پشت پناہی پر مشکور ہوں۔

'ایاد ونوس' نے کہا کہ میں آپ اور ایران کی دوست قوم کے لیے مزید ترقی، خوشحالی، سلامتی اور کسی بھی نقصان اور بدقسمتی سے تحفظ کا خواہاں ہوں۔

اناطولیہ کے سربراہ سردار کاراگز نے بھی ارنا چیف کے اظہار  تعزیت اور ہمدری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سائبر اسپیس میں اس سانحے کے بارے میں بہت غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، لیکن ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کے لوگوں کو اس بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں۔

کاراگز نے ترکی میں زلزلے کے بارے میں ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبروں کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اناطولیہ نیوز ایجنسی کی خبروں کے استعمال سے ہمیں غلط معلومات کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔

ارنا کے مطابق ترکی اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے سے ان دونوں ممالک میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس زلزلے کو "صدی کی سب سے بڑی آفت" کہا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .