افغانستان ایک باہمی تشویش کا باعث ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پاکستان مشترکہ سرحدی مارکیٹ جلد کھولنے جا رہی ہے، افغانستان ابھی بھی دونوں ممالک کی مشترکہ تشویش ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ منگل کے روز ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وزراء کونسل کے 26ویں اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی سطح کو ترقی دینا، پائیدار سلامتی اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی معیشت کی بہبودی کے لئے سرحدی مارکیٹ کو کھولنا بہت ہی اہم ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران پاکستان مشترکہ سرحدی مارکیٹ جلد کھلنے والی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان ایک باہمی تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے ایکو رکن ممالک کے درمیان بین الاقوامی کنونشنز کے تحت مال بردار ٹرینوں اور سڑکوں کے راستوں سمیت ٹرانزٹ کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .