22 جنوری، 2023، 3:55 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85006370
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کیخلاف مغرب کی جنگ ناکامی سے دوچار ہے: کنعانی

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی موجودہ ہائبرڈ اور علمی جنگ ایران کے خلاف ان کی فوجی، اقتصادی، سیاسی اور نفسیاتی جنگ کا تسلسل ہے جو ماضی کی طرح ناکامی سے دوچار ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پیرس، لندن اور تل ابیب میں مظاہرے، جھڑپیں اور تشدد! لیکن ان کا میڈیا ایران میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتا ہے، جو مظاہروں کو بھڑکانے، انہیں ہوا دینے اور جاری رکھنے کی تمام مغربی کوششوں کے باوجود ایک ماہ قبل ختم ہو گیا تھا۔
کنعانی نے کہا کہ ایران کے خلاف مغرب کی جاری علمی اور ہائبرڈ جنگ ان کی فوجی، اقتصادی، سیاسی اور نفسیاتی مہم کا تسلسل ہے، اور یہ ماضی کی طرح ناکامی سے دوچار ہے۔
یاد رہے کہ یوروپی پارلیمنٹ نے 19 جنوری کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سپاہ پاسداران کو اپنی دہشت گردی کی فہرست میں ڈالے اور اس کی پابندیوں کی فہرست کو ایرانی فوجی تنظیم سے منسلک تمام فاؤنڈیشنوں تک بڑھائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .