شامی صدر کی خاتون مشیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شامی صدر کی سنئیر مشیر سے ایک ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک قرار دے دیا جو دونوں ممالک کے اعلی حکام کی خواہش سے ترقی کر رہے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز ہفتہ کو "بثینہ شعبان" سے ایک ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک قرار دے دیا جو دونوں ممالک کے اعلی حکام کی خواہش سے ترقی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایران میں بااثر خواتین کی پہلی کانفرنس میں حصہ لینے والی شامی صدر کی خاتون مشیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اچھی سطح پر قرارا دیتے ہوئے تعلقات کی مختلف جہتوں بالخصوص ثقافت اور خواتین کے شعبوں پر توجے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران میں پااثر خواتین کی کانفرنس کے انعقاد کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں ایرانی حکومت کی حکمت عملی کو سراہا۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .