ایرانی خواتین نے اسلامی ممالک کے آئس ہاکی مقابلوں میں متحدہ عرب امارت کو شکست دے دی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی خواتین کی قومی آئس ہاکی ٹیم نے تاتارستان میں منعقدہ اسلامی ممالک کے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کے آئس ہاکی مقابلوں کا 14 جنوری سے تاتارستان کے شہر کازان میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان، ترکمانستان، عمان، الجزائر، مراکش، لبنان، تاتارستان اور چند کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی ہے۔

ایرانی خواتین کی قومی آئس ہاکی ٹیم ان مقابلوں کے پہلے میچ میں تاتارستان کیخلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔ تاہم انہوں نے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارت کو 0-4 نتیجے سے شکست دے دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .