8 جنوری، 2023، 2:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84992543
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں اگلے 8 سالوں تک روزانہ 1.5 بلین کیوبک میٹر گیس پیدا کرنے کا منصوبہ

تہران۔ ارنا۔ نائب ایرانی وزیر تیل برائے منصوبہ بندی کے امور نے کہا کہ ہمیں ملکی ضروریات کے مطابق گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے اگلے آٹھ سالوں میں 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانی ہوگی تاکہ گیس کی یومیہ پیداوار ڈیڑھ ارب مکعب میٹر تک پہنچ جائے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ہوشنگ فلاحتیان" نے کہا کہ ایران دنیا کے تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ممالک میں سے ایک ہے اور زیر زمین گیس اور تیل کے وسائل کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں ہمارے ساتھیوں کی کوششوں سے ہم یومیہ 4 ملین 100 ہزار بیرل تیل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ریفائنری کی یومیہ 2 ملین 200 ہزار بیرل کی گنجائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت، ہم ملک میں روزانہ 850 ملین کیوبک میٹر گیس پیدا کرتے ہیں۔ گیس کے شعبے میں، اگرچہ ہم ایک بڑے پروڈیوسر ہیں لیکن ہمیں ملکی ضروریات کے مطابق گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے اگلے آٹھ سالوں میں گیس فیلڈ میں 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانی ہوگی تاکہ گیس کی پیداوار کو موجودہ ریکارڈ 1 بلین کیوبک میٹر سے بڑھا کر 1.5 بلین کیوبک میٹر یومیہ کی حد تک پہنچایا جا سکے۔

فلاحیتیان نے مزید کہا کہ اس وقت ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ 100 بلین ڈالر مالیت کے معاہدوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ہمارے پاس غیر ملکی سیکٹر میں 40 بلین ڈالر مالیت کی مفاہمت کی یادداشتیں ہیں جن میں سے 5 بلین ڈالر سے زائد کے معاہدے ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .