21 دسمبر، 2022، 8:19 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84976324
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا امریکہ کیحانب سے منافقین کے دہشتکرد سرغنہ کی تقدیس پر رد عمل

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے "دہشت گردی کی لانڈرنگ" میں بعض  ناکام امریکی سیاسیوں کی حالیہ کارروائی اور منافقین اور مجرم صدام کے کرائے کے دہشت گرد لیڈر کی شرمناک تقدیس کو امریکی انسانی حقوق کے جھوٹے چہرے کو عیاں کرنے کے مترادف قرار دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے منگل کی رات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 17 ہزار سے زائد ایرانی شہریوں کے دہشت گردوں اور قاتلوں کے ساتھ امریکی حکومت کا اتحاد مزید واضح ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دہشت گردی کی لانڈرنگ" میں بعض  ناکام امریکی سیاسیوں کی حالیہ کارروائی اور منافقین اور مجرم صدام کے کرائے کے دہشت گرد لیڈر کی شرمناک تقدیس کو امریکی انسانی حقوق کے جھوٹے چہرے کو عیاں کرنے کے مترادف قرار دیا۔

کنعانی نے کہا کہ اگرچہ امریکی حکومت کی جانب سے ناکاموں اور مجرموں سے ایرانی حکومت اور قوم پر دباؤ ڈالنے کی اپیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ خالی ہیں لیکن یہ حقیقت ایرانی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی اور رجسٹرڈ سرٹیفکیٹ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم کی کھلے عام حمایت کرنے میں واشنگٹن کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے کچھ کم نہیں کرتی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .