15 دسمبر، 2022، 3:09 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84971205
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی آبی سرحدوں پر تیز رفتار اور جدید جہاز تعینات ہوں گے

تہران۔ ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قانون نافذ کرنے والی کمان کے نائب سربراہ نے کہا کہ اب ملک کے سرحدی محافظوں کو جدید فوجی سہولیات سے لیس کرکے ملک کے ساحلی آبی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور جلد ہی اس میں مختلف قسم کے تیز رفتار اور جدید جہازوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، جنرل "جلال ستارہ" نے جمعرات کو جنوبی صوبے بوشہر کے سرحدی کمانڈروں اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید فوجی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے، ہم عوام اور حکومت کے حقوق کی تکمیل کے لیے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں پروٹوکول اور پولیسنگ کے معاہدوں کی بنیاد پر ملک کی سرحدیں دن رات نگرانی اور کنٹرول میں ہیں۔

جنرل ستارہ نے کہا کہ فوجی ترقی کے ساتھ ساتھ ہم نے سائنسی، تکنیکی، ایٹمی، دفاعی اور طبی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں بھی قابل ذکر پیش رفت دیکھی ہے جس نے سامراجی دنیا اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو غصہ میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساحلی اور سرحدی لوگ، اسلامی ایران میں ملک کے بہترین محافظ اور سرحدی محافظ ہیں اور صوبہ بوشہر کے ساحلی لوگ سرحدی محافظوں کے ساتھ مل کر خلیج فارس میں ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قانون نافذ کرنے والی کمان کے نائب سربراہ نے امریکہ کی قیادت میں اور بعض مغربی ممالک کے ساتھ مل کر اسلامی ایران کے دشمنوں کی شرارتوں اور چالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنا، دینی عقائد کو مسخ کرنا اور عوام اور حکام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا؛ مجرم امریکہ اور اس کے ساتھیوں کے خطے میں مقاصد میں سے ہیں جو اب تک عوام کی چوکسی اور نظام اور قیادت میں وہ کامیاب نہیں ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .