امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے پہلے 7 مہینوں میں ایرانی تیل کی آمدنی 34 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پابندیوں کے باوجود 2021 میں ایرانی تیل سے ہونے والی کل آمدنی سے صرف 5 بلین ڈالر کم ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ عیسوی سال تیل کی فروخت سے ایران کی اوسط ماہانہ آمدنی3.25 بلین ڈالر تھی لیکن اس سال کے پہلے سات مہینوں میں ایران کی تیل کی اوسط آمدنی 4.85 ارب ڈالر تھی جو 49 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
رواں سال کے 7 مہینوں میں تیل کی فروخت سے ایران کی 34 ارب ڈالر آمدنی جو 2020 کے 12 مہینوں میں ایرانی تیل کی آمدنی سے دوگنی ہے، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے اثرات کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
ایران نے 2020 میں تیل سے 17 بلین ڈالر اور 2021 میں 39 بلین ڈالر کو کمایا اور امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2022 میں ایرانی تیل کی آمدنی 58 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
آپ کا تبصرہ