مشہد میں دو ایرانی رضاکار فورسز کی شہادت کے مجرم کو  پھانسی دے دی گئی

مشہد، ارنا – دو ایرانی رضاکار فورسز (بسیج) دانیال رضا زادہ اور حسین زینال زادہ کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

مجید رضا رہنورد کو پیر کے روز صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد میں سرعام پھانسی دے دیا گیا۔

عدالت نے قانونی طریقہ کار سے گزرنے کے بعد، ملزم کے واضح اعتراف اور مقدمے میں درست دستاویزات کی بنیاد پر اپنا حتمی فیصلہ جاری کیا۔

اس بنا پر عدالت نے اس ملزم کو جنگ کے الزام میں سرعام پھانسی کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق، 17 نومبر کی شام کو مجیدرضا رہنورد نے مشہد میں سیکورٹی فورسز پر چاقو سے حملہ کیا اور حسین زینال زادہ کے سر، گردن اور جسم پر کئی وار کیے اور پھر دانیال رضا زادہ کو گردن میں چھری سے وار کیا اور ان کو شہید کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .