امریکہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے بہانے میں 26 کمپنیوں اور 5 شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

نیویارک، ارنا – امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دوہری پالیسی اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تسلسل میں تہران کے ساتھ تعلقات کے بہانے میں 26 کمپنیوں اور 5 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایک ایسے نیٹ ورک  جس نے ایرانی تیل کی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کیلیے لاکھوں ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی کو بلیک لسٹ کرنے کی فہرست میں قراردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دعوے کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک ’سیتکی آیان‘ نامی ترک تاجر کی سربراہی میں کام کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا دعویٰ ہے کہ آیان کمپنیوں نے غیر ملکی صارفین کو ایرانی تیل کی فروخت، ایرانی تیل کی برآمدات، منی لانڈرنگ اور ایرانی تیل اور قدس فورس کے مفادات کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی معاہدے بنائے ہیں۔

امریکی پابندیوں کی اس فہرست میں شامل ہونے تمام افراد ترکی کے شہری ہیں۔ اور 26 کمپنیوں میں سے  23 کمپنیاں ترکی میں واقع ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .