ایران مخالف قرارداد پر منہ ٹور جواب دیں گے

تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ جیسا کہ کہا گیا تھا اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مخالف قرارداد کی منظوری پر منہ ٹور جواب دے گا۔

یہ بات محمد اسلامی نے اتوار کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ ایران مخالف قرارداد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس قرارداد کی منظوری زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے لئے ایک غیرتعمیری اقدام ہے  اور دوسرے فریقوں کو موجودہ مسائل کے حل کی مدد نہیں کرے گا۔
اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے سنا اور انہوں نے زور دیا کہ قرارداد جاری کرنے سے معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ تینوں یورپی ممالک اور امریکہ دباؤ کے مختلف طریقے استعمال کرنے کے عادی ہیں جن میں قراردادیں اور پابندیاں شامل ہیں اور یہ واضح ہے کہ اس طرح کے دباؤ لامتناہی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام پارلیمنٹ کے اسٹریٹجک ایکشن کے قانون کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور ایران کے خلاف متعدد قراردادوں کا اجراء ان پروگراموں کی پیشرفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ قومی میدان میں ہمارے تمام پروگرامز ایرانی قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .