17 نومبر، 2022، 7:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84946129
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن کا ایران کو بانٹنے کا خواب چکنا چور ہوگا: پاسداران انقلاب کے کمانڈر

تہران۔ ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے جوانوں کو گلی کوچوں میں مارے جانے اور لوگوں کے چہرے مرجھائے جانے اور قوم کو تقسیم اور ایران کو بانٹنے دیکھنا چاہتا ہے تاہم ان کا یہ خواب کبھی تعبیر نہیں ہوگا کیونکہ ایرانی قوم مضبوطی اور مزاحمت کیساتھ  کھڑی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز جمعرات کو جمکران کے مقدس مسجد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہم پیشرفن کرتے رہیں گے اور ہمارا علاقائی اثر و رسوخ برقرار رہے گا۔ ہماری دفاعی طاقت بڑھے گی، ہم اپنی معیشت کو ترقی دیں گے اور معاشی مسائل پر قابو پالیں گے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک آزاد مسلمان ایرانی، یہاں تک کہ ایک غیر مسلم بھی، ملک کو معاشی مسائل کا شکار ہونے دینے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اسرائیل اور سعودی حکومت اپنے ماضی کے اتحاد کے ساتھ مل کر خدا، رسول اور شہداء کی جنگ میں اترے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا خیال ہے کہ چند دھوکے باز لوگوں کو اسٹیج پر لا کر ایک شاندار انقلاب کو نقصان پہنچا سکتا ہے، لیکن ایرانی قوم زندہ ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم سے ناراض ہے کیونکہ ایرانی قوم نے مشرق سے اسلام کے سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ہی کفار کو چونکا دیا ہے اور کفر پر فتح حاصل کر لی ہے۔ جس وقت امام خمینی (رہ) کا طلوع ہوا اور اس سرزمین کے افق سے ان کے الہی افکار کا سورج دنیا کے کانوں تک وحی کا پیغام لے کر آیا اور نبوت کے مشن کی توسیع کا سورج مشرق سے طلوع ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .