9 نومبر، 2022، 2:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84937508
T T
0 Persons

لیبلز

میرے والد کو سویڈن کی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

تہران، ارنا - سویڈن کی جیل میں قید ایرانی قیدی حمید نوری کے بیٹے نے کہا ہے کہ سویڈن کی جیل میں اپنے والد کی جسمانی اور ذہنی حالت سے ہم پریشان ہیں کیونکہ وہ پچھلے 3 سالوں سے قید تنہائی میں ہیں اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

یہ بات مجید نوری نے جیل میں اپنے والد کی صورتحال کے بارے میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں سویڈش پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد میرے والد اب تک قید تنہائی میں چل گیا ہے  اور رواں سال کے مئی مہینے میں جج کے حکم کے ساتھ  حمید نوری سے جیل میں پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ اس لفظ کا مطلب یہ ہے کہ اسے قید تنہائی سے جیل منتقل کر دیا جائے گا اور وہ باآسانی ملاقات، کال اور کیس کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

مجید نوری نے کہا کہ لیکن بدقسمتی سے جیل کے حکام  نے جج کے فیصلے کو نظر انداز کر کے پابندیوں کو جاری رکھا اور میرے والد ابھی تک قید تنہائی میں ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ سے ملنے اور رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ حمید نوری اکتوبر 2019 کو سوئڈش پولیس کیجانب سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا انہیں وکیل کا انتخاب کرنے، اپنے اہل خاندان سے رابطہ کرنے اور ان سے ملنے اور عدالت میں گواہوں کو متعارف کرانے کے حق سے محروم رکھا گیا تھا، اور پچھلے ہزار دنوں کے دوران انہیں ڈاکٹر تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .