یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس نشست میں دونوں ممالک کے بعض دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
رئیسی نے ایران اور آرمینیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آرمینیا میں موجود مختلف صلاحیتوں کے پیش نظر ضروری ہے کہ دونوں فریق تعلقات کی سطح کو بڑھانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قفقاز کا علاقہ ایران کی تہذیب، تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے، اس خطے میں امن، استحکام اور سکون کو برقرار رکھنا اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے اہم ہے۔
آرمینیائی وزیر اعظم، ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے، صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر منگل کو ایران میں داخل ہوئے، اور سوچی میں اپنے آذری اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ قفقاز سے متعلق پیش رفت پر اپنے ملک کی سہ فریقی ملاقات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے رئیسی کی حکومت کی ترجیح کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد اور دستیاب صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے، انہیں دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
قفقاز کے خطے میں امن اور استحکام کو اہم سمجھتے ہیں: ایرانی صدر
1 نومبر، 2022، 8:51 PM
News ID:
84930127
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقے میں امن، استحکام اور سکون برقرار رکھنا اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے اہم ہے۔
متعلقہ خبریں
-
خطے میں پائیدار قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے ایرانی صدر کی رائے سے متفق ہوں: آرمینی وزیر اعظم
تہران، ارنا - آرمینیا کے وزیر اعظم نے آیت اللہ رئیسی کو سوچی میں آرمینیا، آذربائیجان اور روس…
-
ایرانی وزیر خارجہ کا قفقاز کی ریاستوں کی علاقائی سالمیت کے احترام پر زور
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قفقاز ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کو ایک…
-
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران؛
قفقاز میں غیر ملکی فوجویں کی موجودگی علاقائی ممالک کا مشترکہ خدشہ ہے: امیرعبداللہیان
تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو…
-
قفقاز کے علاقے میں پائیدار امن کی مدد کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان
تہران، ارنا - باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بین الاقوامی سرحدوں کی عدم تبدیلی کے…
آپ کا تبصرہ