25 اکتوبر، 2022، 3:32 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84923174
T T
0 Persons

لیبلز

گیس پروڈیوسرز پر پابندی کے ناقابل تلافی اثرات مرتب ہوں گے: ایرانی وزیر تیل

تہران، ارنا - ایرانی وزیر تیل نے خبردار کیا ہے کہ قدرتی گیس کے سب سے اہم پروڈیوسرز پر پابندیاں عائد کرنے کے اثرات ناقابل تلافی ہوں گے۔

یہ بات جواد اوجی نے منگل کے روز مصر کے شہر قاہرہ میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم (جی ای سی ایف) کے 24ویں وزارتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے کہا کہ سیاسی آلات کے استعمال اور قدرتی گیس کی حامل اہم ترین ریاستوں پر پابندیاں عائد کرنے کے ناقابل تلافی نتائج برآمد ہوں گے، ماحولیات اور پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے مقاصد تک پہنچنے میں رکاوٹ بنے گا۔
اوجی نے کہا کہ ایسے اقدامات کی روک تھام، جو انسانی معاشرے پر بدقسمت نتائج کا باعث بنیں گے اور قدرتی گیس کی صاف توانائی کی تجارت کو روکیں گے، ریاستوں کو ان پر توجہ دینی چاہیے۔
انہون نے صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور GECF کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنے پر بھی زور دیا جس کا مقصد ممبران کے مفادات کا تحفظ کرنا اور عالمی سطح پر گیس کی سپلائی کی حفاظت کو برقرار رکھنا ہے۔
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بین الاقوامی گیس کمپنی کے طور پر قدرتی گیس کی تلاش، ڈرلنگ، ترقی، استحصال اور تقسیم کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایران کے توانائی کے شعبے پر امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ملکی ترقی اور بیرونی منڈیوں میں موجودگی میں نمایاں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .