24 اکتوبر، 2022، 5:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84922288
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں موساد جاسوس تنظیم سے منسک 10 افراد کو پکڑلیا گیا

ارومیہ۔ ارنا- ناجائز صہیونی ریاست سے منسلک 10 افراد کو پکڑلیا گیا جن کی اصل کارروائی مغربی آذربائیجان میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی نشاندہی کرنا تھی۔

ارنا نے ایرانی عدلیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ ان افراد نے موساد جاوسوس تنظیم کے افسران کی براہ راست ہدایت سے ایران کی انٹیلی جنس اداروں میں تعاون کرنے والے افراد کو نشاندہی کرنے کی کاورائی کرتے ہوئے انہیں اغوا، دھمکیاں اور مار پیٹ کرکے ان سے معلومات حاصل کی جاتی تھیں۔

اس گروہ کے اراکین موساد جاسوس تنظیم کے چند افسران سے براہ راست رابطہ میں تھے۔

ان افراد نے کئی مواقع پر ناجائز صہیونی ریاست کے ایجنٹوں اور موساد کے افسروں سے اپنے مشن کی تکمیل کے لیے رقم وصول کی تھی۔

یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو مواصلات کے ذریعے براہ راست رابطہ کیا تھا اور اس گروہ کے ارکان کی کارروائیاں مغربی آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان صوبوں کی جاتی تھیں۔

اس گروہ کے ارکان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکورٹی اداروں سے متعلق بعض افراد کی گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی اور تصاویر لے کر موساد کے افسران کو بھیج کر نقد رقم وصول کی۔

ان لوگوں نے بعض اوقات، اسلامی جمہوریہ کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس فورسز قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی جو خوش قسمتی سے ناکام رہی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .