18 اکتوبر، 2022، 7:13 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84915916
T T
0 Persons

لیبلز

ملک میں گڑبڑ پر قابو پایا گیا: ایرانی وزیر داخلہ

بوشہر، ارنا – ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں سے گڑبڑ پر قابو پایا گیا اور فساد کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بات احمد وحیدی نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے مصیبت کا خواب دیکھا تھا جسے کبھی تعبیر نہیں ملے گی اور آج ملک کی سلامتی اچھی حالت میں ہے۔
وحیدی نے کہا کہ حالیہ فسادات میں، کچھ نوجوان جنہوں نے جذبات میں آکر اقدامات کیے ہوں، ان کے ساتھ اسلامی شائستگی کا برتاؤ کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ فسادات میں امن عامہ کو تباہ و برباد کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو ان سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کی بڑی تعداد نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور زیادہ تر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سعودی عرب اور بعض مغربی ممالک سمیت علاقائی رجحانات سے متعلق ممالک کے ٹی وی چینلز کے جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ان چینلز میں فساد سے متعلق مسائل کو نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ اس کی تشہیر اور قیادت بھی کی جاتی ہے اور ایرانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اس حق کا مطالبہ کریں اور اپنے وقت اور مناسب حالات میں ان کے احتجاج اور ٹرائل کی درخواستیں کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .