18 اکتوبر، 2022، 8:49 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84915081
T T
0 Persons

لیبلز

ایران پڑوسی ممالک سے اسٹریٹجک تعاون کرنے پر تیار ہے

تہران۔ ارنا- نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمسایہ ممالک بالخصوص قطر سے اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور "محسن رضائی" نے اپنے دورے قطر کے دوران، امیر قطر "تمیم بن حمد آل ثانی" سے ایک ملاقات میں تہران- مسقط کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مکمل نفاذ پر صدر رئیسی کی ہدایت کے پیش نظر، قطر سے تعلقات بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے۔

نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین دین کے حجم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان تجارت کی بڑے پیمانے پر توسیع کی بہت سی صلاحتیوں کو بروئے کا لانا ہوگا اور اس راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

رضایی نے 2022 قطر ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس بڑے ایونٹ کے انعقاد کیلئے اپنے قطری دوستوں کی ہر طرح مدد پر تیار ہے۔

در این اثنا شیخ تمیم بن حمد خلیفہ آل ثانی نے تمام شعبوں میں ایران اور قطر کے تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تاریخی مشترکات کے پیش نظر دوحہ- تہران کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

امیرقطر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کی توسیع کی کوشش کرنی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .