13 اکتوبر، 2022، 4:17 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84911420
T T
0 Persons

لیبلز

CICA  سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی اور آذری صدور کی ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے سیکا کے رکن ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس CICA کے موقع پر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
صدر رئیسی نے تاریخی سرحدوں، خطے کی جغرافیائی سیاست اور ایران اور آرمینیا کے ٹرانزٹ روٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کو مسترد کیا اور اسے ایران کے فیصلہ کن ردعمل کی وجہ قرار دیا۔
انہوں نے خطے میں یورپی فوجی موجودگی کو کسی بھی آڑ میں مسترد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اندرونی مسائل ایرانی قوم کے اسٹریٹجک مفادات سے ہماری توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوتے۔
یاد رہے کہ ایشیا میں باہمی تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس کا چھٹا سربراہی اجلاس، جسے " CICA" کے نام سے جانا جاتا ہے، جمعرات کی صبح قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اس سفر میں صدر کے ہمراہ ہیں۔
سی آئی سی اے ایشیا میں امن، سلامتی اور سکون کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بین الاقوامی فورم ہے۔
ایران، قازقستان، پاکستان، جنوبی کوریا، چین، روس، بھارت، فلسطین، منگولیا، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، آذربائیجان اور تھائی لینڈ 27 رکنی فورم کے کچھ رکن ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .