9 اکتوبر، 2022، 4:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84907706
T T
0 Persons

لیبلز

6 وسطی ایشیائی ممالک نے ایران کے ٹرانزٹ ڈیکلریشن پر دستخط کیے

تہران، ارنا- ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ٹرانزٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے ہونے والی پہلی ٹرانزٹ تعاون کے سربراہی اجلاس کے بیان کے متن پر اس سربراہی اجلاس کے 6 ارکان نے دستخط کئے۔

ایران اور وسطی ایشیائی ممالک بشمول قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، روس اور آذربائیجان کے درمیان 2 روزہ ٹرانزٹ اجلاس کے بعد ان 6 ممالک کے نمائندوں نے آج بروز اتوار کو باہمی تعاون کے بیان پر دستخط کیے۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی رستم قاسمی نے اس بیان پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ یہ اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی پہل پر منعقد ہوا اور ہر 6 ماہ بعد منعقد ہوگا۔ خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے راہداری کا مسئلہ بہت فیصلہ کن ہے اور شریک ممالک کے وزراء اور نمائندوں نے اچھے فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کے رکن ممالک نے اس دستخط شدہ بیان میں ٹرانزٹ کی ترقی، ٹرانزٹ ٹیرف کے اتحاد اور ٹرانزٹ ڈرائیوروں کے لیے ایک سال کے ویزوں کو جاری کرنے پر زور دیا اور اس پر اتفاق کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .