ایران توانائی کے شعبے میں علاقے کا مرکز بن جائے گا: وزیر تیل

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر تیل نے ماسکو میں منعقدہ کیسپین اکنامک فورم کے دوسرے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان گیس اور نفت کی ٹرانزٹ اور منتقلی سے ایران توانائی کے شعبے میں علاقے کا مرکز بن جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے "جواد اوجی" نے  کہا کہ روس اور ایران کے درمیان گیس اور نفت کی ٹرانژٹ اور منتقلی سے ایران توانائی کے شعبے میں علاقے کا مرکز بن جائے گا اور اسی طرح ایرانی زر مبادلہ کے ذخائر بڑے پیمانے پر بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس نے بطور گیس برآمد کرنے والے ممالک کے طور پر، توانائی کی منتقلی کے شعبے میں بہت باہمی تعاون کیا ہے۔

اوجی نے مزید کہا کہ ان کے حالیہ روس کے دوران، سہولیات کے قیام اور مشترکہ گیس فیلڈز کے نفاذ کے لیے نئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے گیس پروم کی کمپنی کی عالمی گیس اور تیل کے شعبے میں پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کمپنی سے ایل این جی گیس کی پیداواری اور اس سے متعلقہ سہولیات پر مشترکہ سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

اوجی نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں سے اچھے مذاکرات کیے گئے ہیں اور ان کے معاہدوں کی مالی شرح کی حد 40 ارب ڈالر تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں ایران کے گیس اور تیل فیلڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہیں اور پیداواری سیکشن کے نفاذ کے بعد اپنے اخراجات کو وصول کریں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .