ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل پارلیمنٹ کا حوالہ کیا گیا

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے "اسلامی جمہوریہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت" کے بل پر دستخط کرکے اسے قانونی مراحل سے گزرنے کیلئے پارلیمنٹ کا حوالہ کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 16 ایرانی وزرا نے 7 ستمبر 2022 کو علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں سے تعاون کی تقویت، سیاسی اور اقتصادی رکاوٹوں بشمول ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کو بے اثر اور دور کرنے، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں فعال اور تعمیری موجودگی، قومی مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور انصاف اور ظلم کے خلاف اور علاقائی امن و استحکام کے احساس کے ساتھ موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کے مقصد سے "اسلامی جمہوریہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت" کے بل کی منظوری دی۔

یہ بل 26 ستمبر کو سید ابراہیم رئیسی کے دستخط کے ساتھ پارلیمنٹ کو بھیجا گیا تاکہ قانونی طریقہ کار سے گزر کر آئین کے آرٹیکل 77 کی تعمیل کی جا سکے۔ آئین کے اس اصول کے مطابق، بین الاقوامی معاہدوں کو پارلیمنٹ میں منظوری دینے کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .