ایران کی پُر امن جوہری سرگرمیوں کیخلاف بے بنیاد الزامات کے خاتمے کی ضرروت؛ آئی اے ای اے کو آزاد اور غیرجانبدارانہ رویے سے نگرانی کرنی ہوگی

تہران۔ ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے آئی اے ای اے کی جنرل کی کانفرنس میں ایران کی پُر امن جوہری سرگرمیوں کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد اسلامی" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ترقیاتی منصوبے، پایئدار توسیع کے مقصد سے انصاف کی ترقی اور پھیلاؤ کے سلسلے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صنعت کی توسیع کی جامع اسٹریٹجک دستاویز کے مطابق؛ ریڈیوآئسوٹوپس کی پیداوار اور اطلاق کی ترقی، صحت، زراعت، ماحولیات اور صنعت کے شعبوں میں تابکاری کے وسیع اطلاق کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلامی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مطابق، ایران اور دنیا کیساتھ تجارتی لین دین، تجارت اور اقتصادی شعبوں میں آزاد تعاون کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا اور ایرانی پُر امن جوہری سرگرمیوں کیخلاف تمام بے بنیاد الزامات کا خاتمہ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی براداری کی خواست کیخلاف جوہری معاہدے کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کیخلاف ورزی کی ہے اور وہ جوہری معاہدے سے علیہدہ ہوگیا ہے۔

اسلامی نے کہا کہ ایران کیجانب سے اپنے کیے گئے جوہری وعدوں میں کمی، دیگر فریق کی وعدہ خلافی کے رد عمل میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع حفاظتی معاہدوں کے مکمل اور بلا امتیاز نفاذ کی حمایت کی ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اعلان کیے گئے جوہری مواد اور سرگرمی ایران میں نہیں ہیں اور ملک کیخلاف لگائے گئے الزامات ناجائز صہیونی ریاست کیجانب سے بے بنیاد اور من گھرٹ معلومات کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توقع یہ ہے کہ آئی اے ای اے آزاد، غیر جانبدارانہ اور پیشہ وارانہ طور پر نگرانی کرے اور رپورٹیں پیش کرے گی۔

اسلامی نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کو بے بیناد معلومات اور غیر قابل بھروسے ذرائع پر اعتماد کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .