ایرانی نوجوان خواتین نے ڈریگن بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ جیت لیا

بندرعباس۔ ارنا- ایرانی صوبے ہرمزگان سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین کی ٹیم نے بطور ایران کی نمائندے کے ڈریگن بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں کے 500 میٹر کے حصے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈریگن بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج بروز جمعرات مطابق یکم ستمبر کو جمہوریہ چیک کے شہر راچیچ میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی نوجوان خواتین کی منتخب ٹیم نے 500 میٹر کے فائنل مرحلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی بالغ خواتین کی ٹیم بھی آج کی شام کو مقابلوں میں حصہ لے گی۔

منعقدہ ان مقابلوں میں ایرانی نوجوان خواتین کی ٹیم میں "نرجس سالاری پور"، "الہہ اسلامی"، "مینا آفرنچہ"، "پرنیا شہبازی"، "آی سانا ایلان داغی"، "نسترن رحیمی"، "ہلیا اسلامی"، "نرجس رنجبری"، "رسپینا شیر خورشیدی" اور "فاطمہ ملیوار" شامل تھیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی خواتین ٹیم کی ہیڈکوچ "آرزو پاسلار"، کوچ "سمیر ہمتی"، باڈی بلڈنگ کوچ "فاطمہ فتاحی" اور سربراہ "آرش دوستی" تھے۔

خیال رہے کہ ڈریگن بوٹ، قایقرانی کے ذیلی شاخوں میں سے ایک ہے جس میں کھیلاڑی بڑی کشتیوں میں ڈریگن کی شکل میں مقابلہ کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .