30 اگست، 2022، 1:04 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84872607
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی فضائیہ کے سربراہ نے ایران کا دورہ کیا

تہران۔ ارنا- پاکستانی فضائیہ کے سربراہ "ظہیر احمد بابر" نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر کی سرکاری دعوت اور ایران کے اعلی فوجی حکام سے ملاقات کے مقصد سے آج بروز منگل کو تہران کا دورہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ "حمید واحدی" نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو دورہ تہران کی دعوت دی تھی۔ واحدی نے مارچ میہنے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تہران کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے اعلی پاکستانی فوجی عہدیدار، ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات سمیت ایران کے دیگر دفاعی اور فوجی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

نیز ایرانی فوج کی فضائیہ کے  بعض مراکز اور تربیتی اور مطالعاتی مراکز کا دورہ بھی پاک فضائیہ کے سربراہ کے تین روزہ دورہ تہران کے دیگر منصوبوں میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دورہ، پاکستانی فوج کے جوائنٹ آف اسٹاف جنرل "ندیم رضا" کے دورہ ایران کے  دو مہینوں سے کم عرصے کے بعد ہو رہا ہے۔ جنرل ندیم رضا نے جولائی کے اوسط میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اعلی فوجی حکام سے ملاقاتوں سمیت ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" سے ملاقات کی تھی۔

نیز مارچ مہینے کے دوران، ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا۔

ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کا فروغ اور مشترکہ سرحدوں میں سلامتی کی تقویت جو طویل عرصے سے ایران کیجانب سے اپنی مشرقی پڑوسی ملک پاکستان سے مطالبہ کررہا تھا، دونوں ممالک کے ایجنڈے میں شامل ہوگیا ہے اور حالیہ چند سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے فوجی حکام کے دوروں سے اس حوالے سے تعاون مزید بڑھ گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .