ایرانی نوعمروں کی تائیکوانڈو ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کے 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران۔ ارنا- ایرانی نوعمروں کی تائیکوانڈو ٹیم نے ویتنام کی میزبانی میں منعقدہ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

ایران کی تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق، مقابلوں کے اس مرحلے کا آج بروز جمعہ کو 28 ممالک سے آئے ہوئے 285 کھیلاڑیوں کی شرکت سے ہوشی مینہ کے "فوج" ہال میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام تک ایران سے "امیر حسین ملکی"، "سوگند شیری"، "مبینا نمعت زادہ"، "پونہ جعفر صالحی" اور "الہام حقیقی" نے 5 طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

نیز دیگر ایرانی کھیلاڑیوں "امیر رضا قربانی" اور آرش وزیری دوست" نے 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایران سے "یاسین ولی زادہ" اور "محمد امین کارساز" نے 2 چاندی کے تمغوں کا حصول کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .